امن کا عالمی دن ہم آہنگی، انصاف اور مظلوموں سے یکجہتی کا دن ہے. ندیم افضل چن

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر ہم آہنگی، برداشت اور ہمدردی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن کو فروغ دیا جائے اور تنازعات کو …

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر ہم آہنگی، برداشت اور ہمدردی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن کو فروغ دیا جائے اور تنازعات کو کم کیا جائے۔

ندیم چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کی آواز آج بھی گونجتی ہے جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی آمریت اور ناانصافی کے خلاف مسلسل جدوجہد کی۔

انہوں نے فلسطین میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام برسوں سے ظلم، جبر اور قبضے کا شکار ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پائیدار امن ابھی تک دنیا میں قائم نہیں ہو سکا ۔ آئیں، آج کے دن ہم مظلوم فلسطینیوں، کشمیریوں اور دنیا بھر میں ظلم کے خلاف لڑنے والوں سے یکجہتی کا عہد کریں۔

 

مزید خبریں