پی اے آر سی اور کوپیا کے تحت مویشیوں کی نسلوں کی بہتری کیلئے کسان فیلڈ ڈے کا انعقاد

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور کوریا پارٹنرشپ فار انوویشن آف ایگریکلچر (کوپیا) کے اشتراک سے گائے کی نسلوں کی بہتری کے موضوع پر کسان فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ضلع پاکپتن کے علاقے عارفوالا میں منعقد ہوئی، جس میں 300 سے زائد مویشی پال کسانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کورین ہولسٹین گایوں کے سیمن کے ذریعے گائے …

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور کوریا پارٹنرشپ فار انوویشن آف ایگریکلچر (کوپیا) کے اشتراک سے گائے کی نسلوں کی بہتری کے موضوع پر کسان فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ضلع پاکپتن کے علاقے عارفوالا میں منعقد ہوئی، جس میں 300 سے زائد مویشی پال کسانوں نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد کورین ہولسٹین گایوں کے سیمن کے ذریعے گائے کی نسل میں بہتری لانا اور پاکستانی کسانوں کو جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا تھا۔ ماہرین کے مطابق کورین ہولسٹین گائے گرم آب و ہوا میں بہتر نتائج دیتی ہے اور پاکستان کے موسمی حالات کے لیے موزوں ہے۔

پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی طریقوں سے مویشیوں کی جینیاتی بہتری ممکن ہے، جس سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری آئے گی۔

تقریب میں پہلی نسل کی کورین ہولسٹین بچھڑیوں کی نمائش بھی کی گئی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کسانوں اور شراکت داروں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ کوپیا پاکستان کے ڈائریکٹر پارک انٹائے نے خطاب میں کہا کہ کوپیا کا مقصد ایسی ٹیکنالوجی اور معلومات فراہم کرنا ہے، جس سے مویشی پال حضرات کو براہِ راست فائدہ ہو۔ تقریب کے اختتام پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور نیٹ ورکنگ لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

مزید خبریں