قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا آغاز، سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں ان ایکشن

راولپنڈی۔21ستمبر (اے پی پی):قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا آغاز ہو گیا جس میں ملک کے سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اتوار کے روز پہلے راؤنڈ کے میچز میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو 115 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے علی مہدی نے 83 رنز بنائے جبکہ حمز حسین شاہ نے 5 وکٹیں حاصل …

راولپنڈی۔21ستمبر (اے پی پی):قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا آغاز ہو گیا جس میں ملک کے سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اتوار کے روز پہلے راؤنڈ کے میچز میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو 115 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے علی مہدی نے 83 رنز بنائے جبکہ حمز حسین شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے ڈیرہ مراد جمالی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

ڈیرہ مراد جمالی کی پوری ٹیم صرف 22 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ محمد طاہر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے ملتان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے عزیر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔ پشاور نے لاہور بلوز کو 32 رنز سے شکست دی جبکہ بہاولپور نے حیدرآباد کے خلاف 203 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بہاولپور کے ولید اقبال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز اسکور کیے۔ لاڑکانہ نے کوئٹہ کو 39 رنز سے ہرایا جس میں فیصل رحمن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور وائٹس نے آزاد جموں و کشمیر کو 140 رنز سے مات دی، اس میچ میں محمد معیز، فرحان یوسف، نوید ایوب اور حسین عباس ڈار نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ سعد نسیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد اور سیالکوٹ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں فیصل آباد نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے محمد دانیال نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 10 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔ محمد عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔