لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کی زیر سر پرستی اور الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے پیر کے روز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے100ٹن امدادی اشیا پر مشتمل 23ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازغزہ روانہ کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیا ء شامل ہیں۔اب تک23امدادی کھیپوں کے ذریعے …
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے 100ٹن امدادی سامان کی 23ویں کھیپ روانہ، فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی ہیں، امداد کا سلسلہ جا ری رہے گا، سردار سلیم حیدر خان

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کی زیر سر پرستی اور الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے پیر کے روز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے100ٹن امدادی اشیا پر مشتمل 23ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازغزہ روانہ کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیا ء شامل ہیں۔اب تک23امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر2ہزار 227ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے ۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں حکومتی نمائندے ،این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران اورالخدمت فا ئونڈیشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے نما ئندے بھی موجود تھے۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی ہیں، ان کی امداد کا سلسلہ جا ری رہے گا ۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے،اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،اقوام متحدہ اسرائیل کی جاری دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا،اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کر کے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔گورنر پنجاب نے غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے اورالخد مت فا ئونڈیشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے کر دار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔








