ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا کوئٹہ اور گردونواح میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، عوامی فلاح اولین ترجیح قرار

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میری سیاست کا بنیادی محور ہے، ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی فنڈز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میری سیاست کا بنیادی محور ہے، ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی فنڈز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میری سیاست کا بنیادی محور ہے، نواکیلی، الخیر ٹاؤن، کلی گل محمد میں سیوریج لائنز اور پختہ سڑکوں کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ چار نئے ٹیوب ویلز اور صاف پانی کی فراہمی کا آغاز عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا عملی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھلا اور قریبی دیہات میں پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت تھی ، ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی فنڈز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی، معیاری سڑکیں اور بہتر سیوریج سسٹم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، مزید فلاحی و ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کئے جائیں گے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور بلوچستان پر خصوصی رحم و کرم فرمائے ۔

مزید خبریں