اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے تحت چلنے والے بحریہ بزنس سکول اسلام آباد اور پاکستان کی معروف کیریئر کاؤنسلنگ تنظیم ایجووژن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ طلبا کی پیشہ وارانہ رہنمائی، شخصیت سازی اور کیریئر کے درست انتخاب میں مدد فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو موجودہ دور کے چیلنجز کا مؤثر …
بحریہ بزنس سکول اسلام آباد اور ایجووژن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے تحت چلنے والے بحریہ بزنس سکول اسلام آباد اور پاکستان کی معروف کیریئر کاؤنسلنگ تنظیم ایجووژن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ طلبا کی پیشہ وارانہ رہنمائی، شخصیت سازی اور کیریئر کے درست انتخاب میں مدد فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو موجودہ دور کے چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بحریہ بزنس سکول کے فیکلٹی ممبران، طلبا اور ایجووژن کی ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس اشتراک کو تعلیمی میدان میں ایک مثبت قدم قرار دیا جو نہ صرف طلبا کی فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا بلکہ انہیں بہتر کیریئر کے انتخاب میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔
ایجووژن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ شراکت داری طلبا کے لئے مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور انٹرن شپ مواقع فراہم کرے گی جس سے ان کے تعلیمی و پیشہ وارانہ مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔








