کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے قومی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمد افضل بابر

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت قومی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترنول زون کے انتخابات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی کے قومی …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت قومی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترنول زون کے انتخابات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی کے قومی اہداف کا حصول کسی ایک حکومت کے لئے ممکن نہیں، جب تک نجی شعبہ خصوصاً کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا نہ کریں،

پی ایس این گزشتہ 26 سالوں سے نہ صرف ملک کے نونہالوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ ہزاروں نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی مہیا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر افضل بابر نے زور دیا کہ اتحاد و اتفاق ہی کسی بھی شعبے کی ترقی کی بنیاد ہے، لہٰذا نومنتخب زونل عہدیداران کے ایجنڈے کو بھرپور سپورٹ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تقریب کے دوران ترنول زون کے تین سالہ مدت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

امتیاز علی خان ایک بار پھر صدر جبکہ شفیق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔دیگر منتخب عہدیداران میں میڈم سونیا فراز اور راحیل یوسف (سینئر نائب صدر)، زاہد محمود (نائب صدر)، محمد راشد (رابطہ سیکرٹری)، ثناء اللہ (انفارمیشن سیکرٹری)، محمد عتیق (فنانس سیکرٹری)، محمد نزابت (کوآرڈینیٹر نون شریف) اور محمد صدیق (کوآرڈینیٹر جھنگی سیداں) شامل ہیں

۔ انتخابات کے دوران الیکشن کمشنر کے فرائض پی ایس این کے مرکزی جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ و طلباء کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

مزید خبریں