لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہا۔ لا …
پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ڈائمنڈ پینٹس میں 92 ایئر کوالٹی انڈیکس،ایس سو ایس ویلج 81،سٹی ماڈل سکول 90،یو ایم ٹی86 اور سید مراتب علی روڈ پر 79 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








