گوجرخان پولیس کی کارروائی، بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے والا گرفتار

راولپنڈی۔22ستمبر (اے پی پی):گوجرخان پولیس نےکرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے اور کھلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قمار بازی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو آن لائن جوا …

راولپنڈی۔22ستمبر (اے پی پی):گوجرخان پولیس نےکرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے اور کھلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قمار بازی برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو آن لائن جوا کھلاتا رہا ہے۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

مزید خبریں