انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ میں رسجا نے میدان مار لیا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مقامی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے۔ اس موقع پر صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔فائنل میچ ڈان نیوز اور رسجا کی ٹیموں …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مقامی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے۔

اس موقع پر صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔فائنل میچ ڈان نیوز اور رسجا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں رسجا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیتنے والی ٹیم اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے رسجا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف صحافی برادری کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں