اقراء یونیورسٹی ایچ نائن کیمپس اور اے ایچ زیڈ ایسوسی ایٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اقراء یونیورسٹی ایچ نائن کیمپس نے اے ایچ زیڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کے لئے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مزید وسعت دینا ہے۔ معاہدے کے تحت طلباء کو نہ صرف برطانیہ کی معروف جامعات میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی بلکہ …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اقراء یونیورسٹی ایچ نائن کیمپس نے اے ایچ زیڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کے لئے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مزید وسعت دینا ہے۔

معاہدے کے تحت طلباء کو نہ صرف برطانیہ کی معروف جامعات میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف سکالرشپ کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھانے کا موقع میسر ہوگا۔

اقراء یونیورسٹی کا یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر تعلیمی روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سال 2025 کے داخلے کھل چکے ہیں اور خواہشمند طلباء ابھی سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں