
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔