چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وین ضلع …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وین ضلع بونیر پہنچ گئی ہے جس سے علاقے کے عوام بی آئی ایس پی کے مختلف پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے ساتھ جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر مشاورت کی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم خان نے بھی چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی کارروائیوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر سیلاب متاثرین میں ضروری اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔