اسلام آبادکے سیکٹرای 12، سی 13،سی 14،سی 15، سی 16اورایچ 16میں اراضی مالکان کوادائیگیوں کاعمل تیزکیاجائیگا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کاقومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پرجواب

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آبادکے سیکٹرای 12، سی 13،سی 14،سی 15، سی 16اورایچ 16میں اراضی مالکان کوادائیگیوں کاعمل تیزکیاجائیگا،مجموعی طورپر3611افراد میں سے 3301متاثرین کوادائیگیاں ہوچکی ہے اور250کوادائیگیاں کرناباقی ہیں ۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آبادکے سیکٹرای 12، سی 13،سی 14،سی 15، سی 16اورایچ 16میں اراضی مالکان کوادائیگیوں میں تاخیرسے متعلق انجم عقیل خان کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آبادکے سیکٹرای 12، سی 13،سی 14،سی 15، سی 16اورایچ 16میں اراضی مالکان کوادائیگیوں کاعمل تیزکیاجائیگا،مجموعی طورپر3611افراد میں سے 3301متاثرین کوادائیگیاں ہوچکی ہے اور250کوادائیگیاں کرناباقی ہیں ۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آبادکے سیکٹرای 12، سی 13،سی 14،سی 15، سی 16اورایچ 16میں اراضی مالکان کوادائیگیوں میں تاخیرسے متعلق انجم عقیل خان کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایوان کوبتایا کہ اراضیوں کے مالکان کوادائیگیوں کاعمل طویل ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ اراضی مالکان کوادائیگیوں کاعمل سست روی کاشکارہے تاہم اس میں تیزی لائی جارہی ہے،سرائے خربوزہ میں 504متاثرین کوکوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔156.780ملین روپے کی ادائیگی کرنا ہے،سنگ جانی ڈھوک بابا اشرف میں 287میں 97متاثرین کوادائیگی کردی گئی ہے،190متاثرین کو41.61ملین روپے کی ادائیگی ہونا ہے،ای 12میں 968میں سے 919کوکوکچھ ادائیگیاں کی گئی ہیں، 49متاثرین کوادائیگی کرناباقی ہے،بھیکڑہ میں 585میں سے 583کوادائیگیاں کردی گئیں ہیں،دومتاثرین کوادائیگیاں کرنا باقی ہے،بھیکٹ فتح بخش میں سے تمام 372متاثرین کوادائیگی کردی گئی ہے۔

ای 12دریک موہری میں 602میں سے 538متاثرین کوادائیگی کردی گئی ہے اور64کوادائیگی کرنا باقی ہے۔بھیکڑہ کوہ میں 323میں سے 304کوادائیگی کردی گئی ہے۔بارہ دری میں 91میں سے 54،باری دری پارٹ میں 32میں سے 23متاثرین کوادائیگی کردی گئی ہے،مجموعی طورپر3611افراد میں سے 3301متاثرین کوادائیگیاں ہوچکی ہے اور250کوادائیگیاں کرناباقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکٹرایچ سولہ میں موضع نون شیخ پوربڈھانہ میں 4138میں سے 1936کوادائیگی کردی گئی ہے جبکہ 310کوادائیگی کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی 12,13اور14میں لینڈشئیرنگ فارمولابھی ہے جہاں چارکنال اراضی کے عوض ایک کنال کاپلاٹ دیا جاتاہے۔بعض قانونی وجوہات کی وجہ سے بھی ادائیگیوں میں تاخیرہوئی ہے،ایوان کویقین دلاتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام لوگوں کوادائیگی کی جائیگی اوراس ضمن میں سی ڈی اے بھی اپناکرداراداکرے گا۔انجم عقیل خان نے کہاکہ متاثرین کو2008کی قیمتوں کی بنیادپرادائیگی ہورہی ہے۔وزیرقانون نے کہاکہ اراضی کے حقوق کو قانونی تحفظ حاصل ہوتاہے، اس معاملہ کووزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی میں بھیجنا چاہئے۔

ملک ابرارنے کہاکہ یہ ایک جینوین مسئلہ ہے، جن لوگوں نے دارالحکومت کیلئے اپنی زمینیں اور آبائو اجدادکی قبریں قربان کی ہے ان متاثرین کومناسب معاوضہ جات کی ادائیگی کی جائے۔اس معاملہ پرایک کمیٹی بنائی جائے جس میں مقامی ایم این ایز شامل ہوں تاکہ روزانہ کی بنیادپراس معاملہ کی جانچ پڑتال ہوں۔سپیکرنے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا۔