،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا این سی اے میں تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

195

لاہور۔12 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ہے، حکومت مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے حالانکہ جمہوریت کا تسلسل ترقی کے تسلسل میں مضمر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹ میں منگل کے روز ظہور الاخلاق آرٹ گیلری میں ریلوے کی تاریخ اور اس کے تاریخی سٹیشنز پر مشتمل فن پاروں کی نمائش”گرین سگنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،