ریلوے کی بحالی قومی خدمت اور ذمہ داری ہے ،،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

79

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی قومی خدمت اور ذمہ داری ہے ،اب ہمیں پہلے سے بھی کہیں زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں محکمے کے پرنسپل افسران کے اجلاس میں وزیر ریلوے نے ترجیحات کا ایجنڈاپیش کر دیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وقت کم اور کام زیادہ ہے۔ا کی ترجیحات میں ریلوے ملازمین کا نیا سروس سٹرکچر ، ریلوے ورکشاپس ، پپری مار شلنگ یارڈ، واشنگ لائنز، ریلوے سٹیشنوں اور کوچز کی اپ گریڈیشن ، ریلوے زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل، سبی ہرنائی سیکشن اور کوہاٹ ۔پنڈی ریل کار کی بحالی ،گاڑیوں کی ڈرائی کلیننگ ،حادثات کی روک تھام کے نظام کا نفاذ اور گوادر میں ریلوے کے نظام کا قیام شامل ہیں۔