پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 169043.62 پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 169043.62 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔گزشتہ روز کا روبارکے آغاز میں تیزی کا رحجان رہا اور ایک مرحلہ پر انڈیکس نے ایک لاکھ 70 ہزارکی نفسیاتی حد کو بھی عبور کر لیا،مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):

میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 169043.62 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔گزشتہ روز کا روبارکے آغاز میں تیزی کا رحجان رہا اور ایک مرحلہ پر انڈیکس نے ایک لاکھ 70 ہزارکی نفسیاتی حد کو بھی عبور کر لیا،مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،237 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 241کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 7 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔

مجموعی طور پر 1488.54 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 68.99 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 237.66 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 52261.21 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی انڈیکس 106.37 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 249179.95 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15063 ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روز سینیرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے 210776523 حصص، بینک آف پنجاب کے 131515126 حصص اور ورلڈکال ٹیلی کا م کے 103227341 حصص کا لین دین ہوا۔ فرسٹ ایلیٹ کیٹل مضاربہ،جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹد اور کوہ نور پاور کمپنی سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔