لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیا۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد نے بنگلہ دیش میں فرنیچر کے معروف مینوفیکچررز، برآمد کنندگان اور تاجر رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، …
پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیا

مزید خبریں
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیا۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد نے بنگلہ دیش میں فرنیچر کے معروف مینوفیکچررز، برآمد کنندگان اور تاجر رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، تکنیکی مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے ہنر مند کاریگری، اختراعی ڈیزائنز اور مقامی خام مال کے استعمال میں پاکستان کی صلاحیت پر روشنی ڈالی، جبکہ بنگلہ دیشی شراکت داروں نے جدید مینوفیکچرنگ کے عمل اور متنوع برآمدی منڈیوں تک رسائی میں مہارتوں پر زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وسائل اور مہارتوں کے اشتراک سے دونوں ممالک عالمی فرنیچر کی صنعت میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
میاں کاشف اشفاق نے بنگلہ دیش میں پرتپاک مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ فرنیچر کے شعبے کی مسابقت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفد کا دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویلیو ایڈڈ صنعتوں میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔







