دبئی ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بھارت کے روندرا جدیجہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے، انہوں نے شکیب الحسن سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے، بلے بازوں میں چیتشور پوجارا نے ایک سیڑھی چڑھ کر کین ولیمسن کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، اجنکیا راہانے 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، دیمتھ کرونارتنے کی12 درجے ترقی ہوئی ہے جبکہ کوسل مینڈس 10 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، باﺅلنگ کے شعبے میں معین علی کی بھی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 3-1 سے شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر برقرار ہے