سنگا پور ۔ 9 اگست (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جمعرات کو بھی جاری رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 24 سینٹ ڈاﺅن کے ساتھ 51.90 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کروڈ(امریکی تیل) 15 سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.02 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔