اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں بشمول نیویارک اور واشنگٹن میں بات چیت کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں بشمول نیویارک اور واشنگٹن میں بات چیت کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطہ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل شمولیت کا ذکر کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، اہم معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی سے آگاہ کیا۔







