سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (ہفتہ سے) شروع ہوگا، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

101

پالے کیلی ۔ 10 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ سے پالے کیلی میں شروع ہو گا، مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے دونوں ٹیسٹ میچز یکطرفہ ثابت ہوئے اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فتوحات حاصل کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا