محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، زعیم قادری

132

راولپنڈی ۔10 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پنجاب ہاﺅس راولپنڈی سے بذریعہ جی ٹی روڈ جہلم، کھاریاں ،لالہ موسی اور گجرات سے گزرتے ہوئے گوجرانولہ پہنچیں گے اور کامونکی، مرید کے، کالاشاہ کاکو، فیروزوالا اور شاہدرہ سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوںگے۔ پنجاب ہاﺅس راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جبکہ سیاسی مخالفین صرف بیان بازی سے اپنی سیاست کر رہے ہیں۔