محکمہ تعلقات عامہ کو صوبہ بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب

راولپنڈی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کو صوبہ بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈویژنل دفاتر کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ حکومت پنجاب کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بہترین تشہیر کی بنیادی ذمہ داری زیادہ مؤثر انداز میں ادا کر …

راولپنڈی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کو صوبہ بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈویژنل دفاتر کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ حکومت پنجاب کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بہترین تشہیر کی بنیادی ذمہ داری زیادہ مؤثر انداز میں ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے اچانک دورے کے موقع پرکیا۔ سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت نے محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے زیر تعمیر دفتر کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں کام کے معیار اور رفتار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے تعمیری کام کو جلد اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے زیر تعمیر دفتر کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی خصوصی دلچسپی کے ساتھ محکمہ تعلقات عامہ کو صوبہ بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ڈویژنل دفاتر کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ حکومت پنجاب کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بہترین تشہیر کی بنیادی ذمہ داری زیادہ مؤثر انداز میں ادا کر سکیں۔ بعد ازاں سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر محمد شکور نے انہیں آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ثقافت اور تہذیب صدیوں پرانی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل ثقافتی ورثہ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ فن کی نمائش کے لیے آرٹس کونسل بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 

مزید خبریں