چین کے نائب وزیر اعظم وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

88

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر (اتوار کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔نائب وزیر اعظم وانگ یانگ چین کے صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر پاکستان کی 70ویں یوم آذادی کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔اس اہم موقع پر ان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا عکاس ہے۔