آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

83

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا،ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔