یوم آزادی کی آمد ‘پشاور کے کوچے اور بازار سبزہلالی پرچوں سے سجادیئے گئے

141

پشاور۔05 اگست (اے پی پی )یوم آزادی 14اگست شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پشاور کی گلیاں اور بازار سبز ہلالی پرچم سے سج گئے‘ پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پشاوریوں کیلئے میز پر رکھنے کیلئے چھوٹے جھنڈوں سے لیکر گھروں پر لگانے کیلئے بڑے جھنڈوں تک ہر سائز میں قومی پرچم دستیاب ہیں دکانداروں نے سڑک کنارے خصوصی سٹالز قائم کر لئے ہیں جن پر پاکستانی جھنڈوں سے مزین بیجز ،رسٹ بینڈز اور سٹیکرز بھی دستیاب ہیں۔