لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے لاوڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ 10دنوں کے دوران 33ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کااندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن سے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی …
گزشتہ 10دنوں کے دوران لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 33ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان لاہور پولیس

مزید خبریں
لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے لاوڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ 10دنوں کے دوران 33ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کااندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن سے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر9ملزمان، صدرسے8،سٹی سے7، کینٹ سے 5، سول لائنز سے 2اورماڈل ٹائون سے2ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اوراشتعال انگیز مواد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل افسران لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزسے مسلسل رابطے میں رہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے نفرت انگیز مواد، وال چاکنگ اور قانون کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹرکے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قیامِ امن اور قانون کی سربلندی کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔








