کراچی۔26اکتوبر (اے پی پی):کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیرہوگئی۔نمائش میں 50 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے جدید طبی آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 تا 25 اکتو برکراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی …
22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیرہوگئی

مزید خبریں
کراچی۔26اکتوبر (اے پی پی):کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیرہوگئی۔نمائش میں 50 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے جدید طبی آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 تا 25 اکتو برکراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے نمائش میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ہیلتھ ایشیا 2025 کے ذریعے پاکستان میں عالمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نجی و سرکاری شعبے کے تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔وزارتِ صحت اور اس کے ماتحت اداروں کی شرکت نے ہیلتھ ایشیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، تین روزہ ایونٹ میں 60 ہزار سے زائد ماہرین، ڈاکٹرز، اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔50 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے جدید طبی آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔نمائش کی کامیابی نے شعبۂ صحت میں جدت اور پائیدار ترقی کے نئے امکانات روشن کر دیے اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے شعبۂ صحت جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔








