لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):فیکٹ ایگزیبیشنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام وزارتِ ہائوسنگ اینڈ ورکس حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تعمیراتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش و کانفرنس ''بِلڈ پاکستان لیٹس بِلڈ ٹوگیدر''30اکتوبر سے1 نومبر 2025 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ ہوں گے۔ یہ قومی سطح کا ایونٹ انفراسٹرکچر، …
فیکٹ ایگزیبیشنز کے زیر اہتمام وزارتِ ہائوسنگ اینڈ ورکس کے اشتراک سے ”بِلڈپاکستان ” کانفرنس لاہور میں یکم نومبر سے منعقد ہو گی

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):فیکٹ ایگزیبیشنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام وزارتِ ہائوسنگ اینڈ ورکس حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تعمیراتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش و کانفرنس ”بِلڈ پاکستان لیٹس بِلڈ ٹوگیدر”30اکتوبر سے1 نومبر 2025 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ ہوں گے۔ یہ قومی سطح کا ایونٹ انفراسٹرکچر، ہائوسنگ اور پائیدار شہری ترقی کے میدان میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرے گا، نمائش میں 100 سے زائد معروف ملکی و بین الاقوامی کمپنیاں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز، مٹیریل اور اختراعی حل پیش کریں گی۔
تین روزہ نمائش کا مقصد حکومت نجی شعبے، صنعتی تنظیموں اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے تعمیراتی صنعت میں تعاون، تخلیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے، بِلڈ پاکستان کانفرنس میں پالیسی ساز، صنعت کے رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے جو نیا خیال ، پائیداری، ماحول دوست تعمیرات اور قومی ہائوسنگ و انفراسٹرکچر پالیسیوں پر تبادلہ6 خیال کریں گے۔ ترجمان کے مطابق قومی ترقیاتی منصوبوں جیسے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) اور اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) کے پس منظر میں بِلڈ پاکستان 2025 صنعتی تعمیرات، شہری توسیع اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرے گا۔ مقامی و بین الاقوامی ڈویلپرز، ماہرِ تعمیرات، انجینئرز اور ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کی بھرپور شرکت کے ساتھ یہ ایونٹ پاکستان کی تعمیراتی اور انفراسٹرکچر صنعت میں جدت، پائیداری اور معاشی استحکام کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ۔








