اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے رکنِ قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ …
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سردار علی گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے رکنِ قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین خصوصاً والدہ کی شفقت اور محبت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سردار علی گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے بھی سردار علی گوہر خان مہر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ سب سے بڑی نعمت ہے اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سردار علی گوہر خان مہر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔








