صدر مملکت آصف علی زرداری کاارکان قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔