اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے زیر نگرانی تکنیکی تربیت کے ادارے اپلائیڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مندرہ کے 37 طلباء پر مشتمل پہلا گروپ چین روانہ ہو گیا جہاں وہ اپنے ڈپلومہ پروگرام کے تیسرے سال کی تعلیم معروف چینی جامعات میں حاصل کریں گے۔یہ پیش رفت تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ …
این ایل سی،ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا پہلا گروپ چین روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے زیر نگرانی تکنیکی تربیت کے ادارے اپلائیڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مندرہ کے 37 طلباء پر مشتمل پہلا گروپ چین روانہ ہو گیا جہاں وہ اپنے ڈپلومہ پروگرام کے تیسرے سال کی تعلیم معروف چینی جامعات میں حاصل کریں گے۔یہ پیش رفت تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر اے ٹی آئی این مندرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر اے ٹی آئی این بریگیڈیئر شاہ نواز (ریٹائرڈ)، چیئرپرسن نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) گل مینہ بلال، ٹینگ چائنا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سونگ جیان یِنگ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل مینہ بلال اور سونگ جیان یِنگ نے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک صنعتی شعبے کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ چینی اداروں میں دستیاب جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔
ڈائریکٹر اے ٹی آئی این نے بتایا کہ این ایل سی کے چاروں انسٹی ٹیوٹس سے اب تک 80 ہزار سے زائد طلباء مختلف شعبوں میں فنی تربیت حاصل کر چکے ہیں جو اندرون و بیرونِ ملک باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین سے بہترین تربیت حاصل کر کے طلباء ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔








