دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزارکیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزارکیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی تفصیلات کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 800 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 57 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 54 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 47 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 40 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 600 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 900 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1543.83 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.373 ملین ایکڑ فٹ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1233.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.590 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔