لاہور۔2نومبر (اے پی پی):فرینڈز آف کیلیفورنیا یو ایس اے اور چن ون نے انسانی ہمدردی و کمیونٹی سروس کے غیر متزلزل جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی امدادی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔ اتوار کو امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے چن ون اور فرینڈز آف کیلیفورنیا (یو ایس اے) پاکستان چیپٹر کے صدر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ …
فرینڈز آف کیلیفورنیا وچن ون کاسیلاب زدگان کی امدادی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔2نومبر (اے پی پی):فرینڈز آف کیلیفورنیا یو ایس اے اور چن ون نے انسانی ہمدردی و کمیونٹی سروس کے غیر متزلزل جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی امدادی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔ اتوار کو امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے چن ون اور فرینڈز آف کیلیفورنیا (یو ایس اے) پاکستان چیپٹر کے صدر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد ہم ان خاندانوں کو ضروری لباس، خوراک اور مالی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو سیلاب کے بعد اپنی زندگیوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہماری ٹیمیں موقع پر موجود اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ یہ امداد حقیقی ضرورت مندوں تک اور ان جگہوں پر پہنچے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے اورہمارا پختہ یقین ہے کہ اجتماعی کوششیں دیرپا تبدیلی لا سکتی ہیں، ہم باہم مل کر اس آفت سے متاثر ہونے والے بے شمار گھرانوں کی وقار، گرمجوشی اور استحکام کے ساتھ بحالی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق ودیگر معززین نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی ان متاثرین کی مشکلات کو آسان فرمائے، انہیں ہمت واستقامت عطا دے اور ان تمام افراد کی کاوشوں کو قبول فرمائے جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس نیک مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔








