لاہور۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے اتوار کو چیف کلکٹر کسٹمز (ایکسپورٹ) محمد صادق کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کی شاندار خدمات اور برآمد کنندگان کو ہر سطح پر فوری سہولت فراہم کرنے کو سراہا گیا۔ چیف کلکٹر محمد صادق نے اس موقع پر اظہار تشکر ادا کیا اور ترقی پسند وشفاف کسٹم پالیسیوں کے ذریعے تجارتی سہولتوں کی حمایت جاری رکھنے …
پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کاچیف کلکٹر کسٹمز محمد صادق کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام

مزید خبریں
لاہور۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے اتوار کو چیف کلکٹر کسٹمز (ایکسپورٹ) محمد صادق کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کی شاندار خدمات اور برآمد کنندگان کو ہر سطح پر فوری سہولت فراہم کرنے کو سراہا گیا۔ چیف کلکٹر محمد صادق نے اس موقع پر اظہار تشکر ادا کیا اور ترقی پسند وشفاف کسٹم پالیسیوں کے ذریعے تجارتی سہولتوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسٹمز اور برآمد کنندگان کے درمیان قریبی تعاون پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔ قبل ازیں خطبہ استقبالہ میں پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین بھائی سلیم امان اللہ اور دیگر نمائندوں نے کاروبار دوست اصلاحات متعارف کرانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور تجارت کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے پر چیف کلکٹر محمد صادق کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی متحرک قیادت میں کسٹمز آپریشنز زیادہ موثر ہو گئے ہیں، جس سے برآمدی عمل سہل ہوااور برآمد کنندگان کا اعتماد بڑھا ہے ۔تقریب میں ڈی جی کسٹمز (ایویلیوایشن) محمد محسن رفیق،مشیر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکڑ وقار چوہدری ارائیں ، کلکٹر محمد جاوید چوہدری، کلکٹر سلمان افضل، ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان سمیت معروف ایکسپورٹرز محمد الطاف، شاہد ندیم، محمد اسمعیل امان پراچہ، حافظ عبدالقادر، ذیشان پراچہ، محمد مقیت سیکرٹری جنرل ظفر جان، محمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔آخرمیں چیف کلکٹر محمد صادق، دیگر کلکٹرز محمد جاوید چوہدری اور سلمان افضل کو ان کی شاندار خدمات پر یادگاری سووینئر پیش کیں۔








