اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) جشن آزادی کی 70سالہ تقریبات کے سلسلہ میں بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد کی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں جس میں پاکستان کے علاوہ 10 اسلامی ممالک کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز خطاط پہلی بار حصہ لیں گے۔ اسلام آباد میں 25 سے 28 اگست تک بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد کی تقریبات کا جائزہ لینے کےلئے وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کی زیر صدارت منگل کو اجلاس ہوا