تہران ۔14نومبر (اے پی پی):ایرانی حکام نے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں انہیں فوجی وردی میں ملبوس اور دورِ بادشاہت کی علامت والا پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو ایران میں سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کر رہی تھی۔ تہران کے میٹرو سٹیشن کے اندر فلمائی گئی اس ویڈیو میں دو افراد …
ایران میں دو افراد فوجی وردیوں کا غلط استعمال کرنے پر گرفتار
تہران ۔14نومبر (اے پی پی):ایرانی حکام نے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں انہیں فوجی وردی میں ملبوس اور دورِ بادشاہت کی علامت والا پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو ایران میں سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کر رہی تھی۔
تہران کے میٹرو سٹیشن کے اندر فلمائی گئی اس ویڈیو میں دو افراد کو ایران کی سابق بادشاہت سے وابستہ "شیر اور سورج” کی علامت والا ایک پرچم نمایاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دونوں افراد ایرانی مسلح افواج کے رکن نہیں تھے لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم دو افراد کو فوجی وردیوں کا غلط استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔








