بی بی سی نے امریکی صدر کے مالی ہرجانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا

لندن ۔14نومبر (اے پی پی):برطانوی نشریاتی ادارے نے پینوراما ایڈیٹ پر امریکی صدر کو مالی معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔اے ایف پی کےمطابق بی بی سی نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس پینوراما قسط پر معذرت کر لی جس میں 6 جنوری 2021 کی اُن کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر پیش کیا گیا تھا، لیکن ساتھ ہی ٹرمپ کے مالی ہرجانے کے مطالبے کو صاف طور …

لندن ۔14نومبر (اے پی پی):برطانوی نشریاتی ادارے نے پینوراما ایڈیٹ پر امریکی صدر کو مالی معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔اے ایف پی کےمطابق بی بی سی نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس پینوراما قسط پر معذرت کر لی جس میں 6 جنوری 2021 کی اُن کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر پیش کیا گیا تھا، لیکن ساتھ ہی ٹرمپ کے مالی ہرجانے کے مطالبے کو صاف طور پر مسترد بھی کر دیا۔نشریاتی ادارے نے یہ بھی تصدیق کی کہ متعلقہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔

بی بی سی کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ بی بی سی ویڈیو کلپ کی تدوین پر مخلصانہ افسوس کا اظہار کرتا ہے، مگر ہمارا مؤقف ہے کہ اس معاملے میں ہتکِ عزت کا کوئی کیس نہیں بنتا۔ٹرمپ کے وکلاء کی جانب سے 9 نومبر کو بی بی سی کو بھیجے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ادارہ دستاویزی پروگرام کی ’’مکمل اور منصفانہ تردید‘‘ کرے، معافی مانگے، اور ’’ہونے والے نقصان‘‘ کے بدلے ‘‘مناسب معاوضہ’’ ادا کرے۔خط میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جمعے کی شام تک ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو بی بی سی کے خلاف کم از کم ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کا قانونی دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

مزید خبریں