ڈھاکہ ۔14نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی تاریخی جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر آئندہ سال فروری میں ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا کہ گزشہ سال بغاوت کے بعد مکمل ٹوٹا پھوٹا سیاسی نظام ورثے میں ملا ہے، اصلاحات کا چارٹر آمرانہ نظام کی واپسی …
بنگلہ دیش کا انتخابات والے دن جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔14نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی تاریخی جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر آئندہ سال فروری میں ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا کہ گزشہ سال بغاوت کے بعد مکمل ٹوٹا پھوٹا سیاسی نظام ورثے میں ملا ہے، اصلاحات کا چارٹر آمرانہ نظام کی واپسی سے بچنے کے لیے اہم ہے۔
قوم سے خطاب میں محمد یونس نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریفرنڈم بھی اُسی روز کروایا جائے گا جس روز پارلیمانی انتخابات ہوں گے،یہ کسی طرح سے بھی اصلاحات کے مقصد میں رکاوٹ نہیں پیدا کرے گا، کم خرچ کے ساتھ پرجوش انتخابات ہوں گے۔اصلاحات کے ذریعے ایگزیکٹو، عدلیہ اور قانون سازی کے اداروں کے مابین چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کی گئی ہے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اصلاحات کے چارٹر میں بنگلہ دیش کو ایک کثیر القومی اور کثیر المذہبی ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
ریفرنڈم میں رائے دہندگان سے اہم مسائل پر رائے لی جائے گی اور ان آرا کی روشنی میں آئینی ریفارم کونسل تشکیل دی جائے گی جس کی ذمہ داری آئین میں ترمیم کرانا ہو گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل محمد یونس معتدد بار کہہ چکے ہیں کہ انتخابات فروری 2026 کے شروع میں ہوں گے تاہم الیکشن کمیشن نے فی الحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔








