ریاض ۔15نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایک منصوبہ ’ویزا بائے پروفائل‘ شروع کیا ہے جس کے تحت اہل ویزا کارڈ ہولڈرز چند منٹوں میں فوراً الیکٹرونک سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطيب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ٹوئرائز25‘ میں ہم فخر کے ساتھ ’ویزا بائے پروفائل‘ متعارف کروا رہے ہیں۔ دنیا کا پہلا منصوبہ جو اہل …
سعودی عرب سیاحوں کے لئے میں "ویزا بائے پروفائل "کے منصوبے کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔15نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایک منصوبہ ’ویزا بائے پروفائل‘ شروع کیا ہے جس کے تحت اہل ویزا کارڈ ہولڈرز چند منٹوں میں فوراً الیکٹرونک سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطيب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ٹوئرائز25‘ میں ہم فخر کے ساتھ ’ویزا بائے پروفائل‘ متعارف کروا رہے ہیں۔
دنیا کا پہلا منصوبہ جو اہل ویزا کارڈ ہولڈرز کو صرف اپنے کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات استعمال کرتے ہوئے چند منٹوں میں فوراً الیکٹرانک سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ہ منصوبہ وزارتِ داخلہ، عالمی مالیاتی خدمات کی کمپنی ویزا، سعودی ٹوئرازم اتھارٹی، اور وزارتِ خارجہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور یہ مملکت کی ٹیکنالوجی پر مبنی، آسان سفری تجربات کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔








