امریکا کا جوہری بم کا بے سَر وارہیڈ کے ساتھ کامیاب تجربہ

نیویارک ۔15نومبر (اے پی پی):امریکا نے B61-12 جوہری بم کا بے سَر وارہیڈ کے ساتھ کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ تاس کے مطابق امریکی محکمۂ توانائی کے سینڈیا نیشنل لیبارٹریز نے کہا ہےکہ امریکا نے اگست میں B61-12 ٹیکٹیکل تھرمونیوکلئیر بم کا بغیر وارہیڈ کے کامیاب تجربہ کیا۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ تجربات 19 سے 21 اگست تک نیواڈا کے ایک ٹیسٹ سائٹ پر کیے گئے۔ تجربات کے دوران …

نیویارک ۔15نومبر (اے پی پی):امریکا نے B61-12 جوہری بم کا بے سَر وارہیڈ کے ساتھ کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ تاس کے مطابق امریکی محکمۂ توانائی کے سینڈیا نیشنل لیبارٹریز نے کہا ہےکہ امریکا نے اگست میں B61-12 ٹیکٹیکل تھرمونیوکلئیر بم کا بغیر وارہیڈ کے کامیاب تجربہ کیا۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ تجربات 19 سے 21 اگست تک نیواڈا کے ایک ٹیسٹ سائٹ پر کیے گئے۔

تجربات کے دوران امریکی پانچویں نسل کے F-35 لڑاکا طیاروں نے غیر فعال وارہیڈ والے بموں کو لے جا کر ہدف پر گرایا۔ یہ تمام تجربات نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے انجام پائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایجنسی نے 2024 کے آخر تک ان فضائی بموں کی سروس لائف میں 20 سال کی توسیع کے پروگرام کو مکمل کر لیا ہے۔

مزید خبریں