اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):لمز انرجی انسٹیٹیوٹ (ایل ای آئی) کی طرف سے پاکستان کی نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (این پی او) اور جاپان کی ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کے اشتراک سے 28 اور 29 نومبر کو ’’انٹرنیشنل کانفرنس آن گرین پروڈکٹویٹی 2.0‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس دو روزہ کانفرنس میں ایشیا پیسیفک خطے ، اے پی او ممبر ممالک سمیت 80 سے زائد غیر ملکی مندوبین …
لمز کے زیر اہتمام بین الاقوامی گرین پروڈکٹویٹی 2.0 کانفرنس 28 اور 29 نومبر تک منعقد ہوگی،کانفرس میں 80 سے زائد غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):لمز انرجی انسٹیٹیوٹ (ایل ای آئی) کی طرف سے پاکستان کی نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (این پی او) اور جاپان کی ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کے اشتراک سے 28 اور 29 نومبر کو ’’انٹرنیشنل کانفرنس آن گرین پروڈکٹویٹی 2.0‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس دو روزہ کانفرنس میں ایشیا پیسیفک خطے ، اے پی او ممبر ممالک سمیت 80 سے زائد غیر ملکی مندوبین اور پاکستان سے مختلف شعبہ سے وابستہ اہم ماہرین شرکت کریں گے۔
اٹلی ، جاپان، تھائی لینڈ ، چائنا اور پاکستان سمیت 21 ممالک کے ماہرین پائیدار ترقی ، گردشی معیشت کی مثالیں اور جدت سے آراستہ ترقی کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کریں گے۔اس کانفرنس میں وفاقی وزارت صنعت و پیداوار، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزارت توانائی (پاور ڈویژن )، وزارت پٹرولیم اوروزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے جس سے حکومت پاکستان کی اپنے "گرین پروڈکٹویٹی 2.0” وژن کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔ اس موقع پر تعلیمی اور صنعتی اداروں کے درمیان اشتراک قائم کرنے اور خطے میں پائیدار صنعتی ترقی کے فروغ میں جدت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
کانفرنس میں مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی نشستیں منعقد کی جائیں گی جن میں صنعتی شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے گرین ہائیڈ روجن کا استعمال ،سرسبز ایشیا کے لیے وسائل کے بہتر استعمال، پائیدار ترقی میں مالیاتی اداروں کے کردار اور پیداوار و مسابقت کے لیے ای ایس جی فریم ورکس جیسے اہم موضوعات قابل ذکر ہیں۔لمز انرجی انسٹیٹیوٹ پائیدار توانائی اور صنعتی تبدیلی کے شعبے میں تحقیق، شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور استعداد کار میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
اس کانفرنس کےمنتظم اور لمز انرجی انسٹیٹیوٹ کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر فیاض چوہدری نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منظم استعمال، ماحول دوست صاف ٹیکنالوجیز اور جدت سے لیس پیداواری شعبے میں پیش رفت اجاگر کرے گی ۔بین الاقوامی گرین پروڈکٹیویٹی 2.0 کانفرنس کا مقصد علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا، پائیدار پیداوار کے نئے رجحانات سے آگہی اور کاربن کے کم اخراج کے ساتھ ترقی کے لیے جدت کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس حکومت ، صنعت، تعلیمی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید تقویت دیتی ہے۔








