ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کے بعد روس سے واپس روانہ ہوگئے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے 17 سے 18 نومبر تک ہونے والے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کے وفد …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کے بعد روس سے واپس روانہ ہوگئے

مزید خبریں
ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کے بعد روس سے واپس روانہ ہوگئے۔
بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے 17 سے 18 نومبر تک ہونے والے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔ نائب وزیراعظم نے پرتپاک مہمان نوازی اور اجلاس کے کامیاب انعقاد پر میزبان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ماسکو میں پاکستان کے سفارتخانے اور دفتر خارجہ کی ٹیموں کی طرف سے اپنے دورے میں سہولت فراہم کرنے کے تعاون کو بھی سراہا۔








