نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کایا کالس کی دعوت پر 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سٹریٹجک …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کایا کالس کی دعوت پر 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سٹریٹجک ڈائیلاگ فریقین کے درمیان ادارہ جاتی تعامل کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔ یہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پاکستان۔ای یو سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان 2019 کے تحت تمام شعبوں میں تعاون کا جائزہ لے گا۔ نائب وزیر اعظم دورے کے دوران چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

فورم کے موقع پر یورپی یونین کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ متعدد دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا دورہ برسلز پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔بیان کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے ساتھ ایک جامع اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔