اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 162.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 222 ملین ڈالر کے قریب ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017ءکے دوران ٹریڈ سیکٹر میں سب سے زیادہ یعنی 93.9 ملین ڈالر …
جولائی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 162.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 162.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 222 ملین ڈالر کے قریب ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017ءکے دوران ٹریڈ سیکٹر میں سب سے زیادہ یعنی 93.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران ملائیشیا کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری 91.6 ملین ڈالر رہی ہے۔ اس طرح ملائیشیا سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا ہے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری کا حجم دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی کے دوران ٹریڈ سیکٹر میں 130 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔








