اپریل تا جون پیکجز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 5.14 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکی دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون کے دوران پیکجز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 5.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پیکجز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 1.615 ارب روپے کا …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکی دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون کے دوران پیکجز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 5.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پیکجز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 1.615 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.536 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا اس طرح مالی سال 2016ءکی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں مالی سال 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply