رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کی متفرق آمدنی میں 103 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) رواں سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کی متفرق آمدنی میں 103 فیصد کا اضافہ جبکہ بعد از ٹیکس نفع میں 3فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2016ءمیں جنوری تا جون کے دوران کمپنی کو 2765 ملین روپے کی متفرق آمدنی …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) رواں سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کی متفرق آمدنی میں 103 فیصد کا اضافہ جبکہ بعد از ٹیکس نفع میں 3فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2016ءمیں جنوری تا جون کے دوران کمپنی کو 2765 ملین روپے کی متفرق آمدنی ہوئی تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 103 فیصد کے اضافہ سے 5618 ملین روپے تک بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کو 6912 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران 6717 ملین روپے رہا ۔ اس طرح سال 2016ءکے مقابلہ میں سال 2017ءکے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply