صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی راجہ عبدالقیوم سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ شاہرات کی مرمتی ، پختگی اور کشادگی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی بڑی شاہرات کو قابل رفتار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے ،کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان کی بجلی …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ شاہرات کی مرمتی ، پختگی اور کشادگی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی بڑی شاہرات کو قابل رفتار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے ،کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مقامی آبادی کو بھی خاطر خواہ فوائد ملیں گے ۔ منصوبے میں مقامی افراد کو ترجیح بنیاد پر روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں رکن قانون ساز اسمبلی بزرگ سیاستدان راجہ عبدالقیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply