اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے، پاکستان سی پیک پر عملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے اور حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے اس پر کوئی اثر نہیںپڑے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بیجنگ میں فوجان یونیورسٹی شنگھائی میں پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام سی …
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا بیجنگ میں فوجان یونیورسٹی شنگھائی میں کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے، پاکستان سی پیک پر عملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے اور حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے اس پر کوئی اثر نہیںپڑے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بیجنگ میں فوجان یونیورسٹی شنگھائی میں پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام سی پیک سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں سفارتکاروں، پالیسی سازوں اور دونوں ملکوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ نمایاں شرکاءمیں سفیر مسعود خالد، شازو کانگ، ڈاکٹر عشرت حسین، پروفیسر سن ہو نگی، پروفیسر تانگ منگ شنگ، ڈاکٹر رفت حسین اور قونصل جنرل نعیم خان شامل تھے۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر سی پیک کی دونوں ملکوں اور خطہ کیلئے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین گزشتہ چھ دہائیوں سے قریبی پارٹنر ہیں اور مستقبل میں دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک پر عملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید تیزی آئے گی۔








